سیلابی بارشیں ، پنجاب میں کپاس کی فصلیں متاثر ہونے کا امکا

بارشوں کے پانی سے پنجاب میں کپاس کی چنائی رک گئی ، مختلف مقامات پر جننگ کی پیداوار میں بھی خلل آرہا ہے :چیئرمین ایگری فورم ابراہیم مغل

لاہور ( ) سیلابی بارشوں سے پنجاب میں کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، زیر کاشت رقبے پر پانی اگر زیادہ دن ٹھہرا تو گنے کی فصل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ ایگری فورم کے چیئرمین ابراہیم مغل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی پنجاب اور سندھ کے جن علاقوں میں سیلابی ریلا آئندہ چند روز میں داخل ہو رہا ہے وہاں فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ سیلابی بارشوں سے پنجاب کے بعض علاقوں میں کپاس کی چنائی رک گئی ہے اور جننگ کی پیداوارمیں بھی خلل آرہا ہے ۔ ہر سال سیلاب کی تباہ کاریوں سے پریشان کاشت کاروں نے کپاس کے بجائے اب چاول کی کاشت کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے ۔ کسانوں کی ایک اور تنظیم کے عہدیدار حامد ملیح کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازے کے مطابق لیہ اور مظفر گڑھ میں بارشوں کے باعث 80 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.