عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں –

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کاروبار کے دوران دو ڈالر سے زائد کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد عالمی قیمتیں چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

نیویارک: () کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمت میں دو ڈالر چوبیس سینٹ فی بیرل کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد عالمی قیمت چھہتر ڈالر چون سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔ جون سے اب تک تیل کی عالمی قیمت میں انتالیس ڈالر فی بیرل کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد حالیہ دنوں میں ملک میں بھی پٹرول کی قیمت میں نو روپے تینتالیس پیسے کی نمایاں کمی ہوئی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.