اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تاحال کمی نہ ہو سکی

پٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تاحال کمی نہ ہو سکی۔ اتوار بازاروں میں سستے داموں خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کو خاطر خواہ ریلیف ملنے سے محروم رہے۔

لاہور:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اتوار بازاروں میں سبزیوں کی روایتی قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی کمی محسوس نہیں کی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اتوار بازار اس خوشی کے ساتھ آئے تھے کہ قیمتیں کم ہوں گی مگر اتوار بازار ہو یا عام مارکیٹ، قیمتوں کے دام ہر جگہ ایک سے ہی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پٹرول سستا ہوا ہے تو ایک ہفتے تک سبزیوں کے قیمتیں بھی کم ہو جائی گی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں دکاندار اپنی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جس کا انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے۔ –

تبصرے بند ہیں.