برطانوی کمپنی رولز رائس کا 2600 نوکریاں ختم کرنے کا اعلا

گڑتی معاشی صورتحال اور دفاعی اخراجات میں اضافے کے باعث برطانوی کمپنی رولز رائس نے 2600 نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے ڈائریکٹر فنانس بھی تبدیل کر دیا ہے۔

لندن: () ایک اعلان کے مطابق نوکریوں میں کٹوتی ایرو سپیس ڈویژن میں کی جائے گی۔ یہ کام اگلے اٹھارہ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ جس سے کمپنی کو سالانہ آٹھ کروڑ پاؤنڈ کی بچت ہو گی۔ گزشتہ آٹھ ماہ میں منافع میں کمی کی دو بار وارننگ جاری ہونے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ 1884 میں قائم ہونے والی کمپنی جہازوں کے انجن بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی ہے۔ جس میں پچپن ہزار افراد کام کرتے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.