عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رحجان

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں پر چین کی جانب سے طلب میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

واشنگٹن) کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے اختتام پر امریکی مارکیٹ کے بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے مئی کے سودے چھ سینٹ اضافے سے سینتالیس ڈالر اکسٹھ سینٹ فی بیرل میں ہوئے۔ ادھر یورپی منڈی میں برینٹ نارتھ کے سودے اکاسی سینٹ کمی سے پچپن ڈالر گیارہ سینٹ میں ہوئے۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں پر چین کی جانب سے طلب میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اگلے ماہ امریکا کے خام تیل کے ذخائر مکمل ہو جانے کی اطلاعات پر مئی کے سودوں میں کمی متوقع ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.