کراچی کی جیلوں میں قید مجرموں کی ردوبدل کا انکشاف

کراچی کی جیلوں میں قید مجرموں کی ردوبدل کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر داخلہ نے نادرا کو رینجرز اور سندھ حکومت سے مل کر تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی:) سندھ رینجرز نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ ادھر نادرا نے بھی چار قیدیوں کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ چار مشتبہ قیدیوں کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔ نادرا ذرائع کے مطابق اصل مجرموں کی جگہ دوسرے لوگوں کو سزا پوری کرنے کے لئے قید کیا گیا ہے۔ سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور نادرا کو رینجرز اور سندھ حکومت سے مل کر تفصیلی تحقیقات اور مشتبہ قیدیوں کے کوائف کی فوری تصدیق کا حکم دے دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.