عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے اسباب ماہرین کے مطابق معاشی بستے میں ترقی کی سست رفتار ہے ، جس کے باعث تیل کی طلب غیر متوازن ہو سکتی ہے۔

نیو یارک (نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق نیو یارک میں گزشتہ روز چھ سینٹ کی کمی کے بعد یہ 81.78 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی۔ یہ قیمت جون 2012 کے بعد کم ترین قیمت ہے۔ ادھر لندن میں اس کی قیمت میں 1.22 ڈالر فی بیرل کمی ہو گئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 83.78 ڈالر فی بیرل ہوئی ہے۔ تا ہم تیل کی قیمت کی اس کمی کو بہت زیادہ قرار نہیں دیا جارہا ہے۔ پچھلی جون سے لے کر اب تک امریکا میں تیل کی قیمتوں میں 24 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔ ادھر سعودی عرب اور دیگر اوپیک ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اپنی پیداوار کو کم نہیں کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.