تارکین وطن پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 19.5 فیصد اضافہ

رواں مالی سال تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں ساڑھے انیس فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا. سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے بھیجی گئی۔

لاہور: ) اسٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے ستمبر تک تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے چار ارب انہتر کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئی۔ پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے میں ترسیلات زر کا حجم تین ارب بانوے کروڑ ڈالر تھا۔ ستمبر میں سب سے زیادہ سعودی عرب سے انچاس کروڑ، عرب امارات سے انتالیس کروڑ ڈالر جبکہ امریکا سے تیئس کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

تبصرے بند ہیں.