کراچی سٹاک ایکسچینج میں پہلے روز مندی کا رجحان

خریداروں کی جانب سے فروخت کو ترجیح دی گئی ، ہنڈرڈ انڈیکس تینتیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا

کراچی () کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی چھائی رہی ، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ساڑھے پانچ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا ، خریداروں کی جانب سے فروخت کو ترجیح دی گئی ، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس تینتیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا ۔ اس دوران بارہ کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ –

تبصرے بند ہیں.