Latest National, International, Sports & Business News

طالبان کیساتھ مذاکرات ہتھیار ڈالنے سے مشروط نہیں، چوہدری نثار

اسلام آ باد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان کیساتھ مذاکرات ہتھیار ڈالنے سے مشروط نہیں ہیں۔ اگردونوں اطراف سے پہلے ہی شرائط آنا شروع ہوجائیں تو مذاکرات نہیں ہو سکیں گے۔ انھوں نے ٹی وی انٹرویومیںکہا کہ دونوں اطراف کے منفی بیانات کے بجائے صرف مثبت الفاظ کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں دل وجان سے مذاکرات نہیں کیے گئے، وہ حکمت عملی کے تحت تھے،جس میں دھوکے کا عنصر بھی تھا،حکومت طالبان کیساتھ نیک نیتی سے مذاکرات کر کے مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.