ماہرہ خان نے شاہ زیب قتل کیس کے فیصلے سے متعلق ایک خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے رد عمل دیا۔
Power di game!!! Sickk!! Shameful! https://t.co/SEj5SkX5Dn
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) October 18, 2022
ماہرہ نے اپنی ٹوئٹ میں فیصلے سے متعلق ردعمل کے لیے طاقت کا کھیل، بیمار ذہن اور وجہ رسوائی جیسے الفاظ استعمال کیے۔
یاد رہے کہ آج میں سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا ہے جب کہ کیس کے دیگر ملزمان کو بھی بری کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ 25 دسمبر 2012 کو درخشاں تھانے کی حدود میں 20 سالہ نوجوان شاہ زیب کو بہن کی شادی سے گھر واپسی پر کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں قتل کیاگیا تھا۔
شاہ زیب قتل کیس میں ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی جب کہ ملزم نواب سجاد اور غلام مرتضیٰ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو عمرقید سنائی تھی جب کہ ملزمان نے عمرقید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔
تبصرے بند ہیں.