بھارت: بیٹی اور بوائے فرینڈکو قتل کے الزام میں باپ سمیت گھر کے 4 افرادگرفتار

گھر والوں نے لڑکی کو گلہ دبا کر جبکہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارا

پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ یکم اکتوبر کو پیش آیا، لڑکا اور لڑکی دو مختلف ذاتوں سے تعلق رکھتے تھے، جب لڑکی کے والدین کو دونوں کے تعلقات کا پتہ چلا تو انہوں نے دھوکے سے لڑکے کو بیٹی سے ملنے کے لیے بلایا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق جب لڑکا لڑکی سے ملنے آیا توگھر والوں نے لڑکی کا گلہ دبا کر جبکہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکے کے ماں باپ کی جانب سے بیٹے کے گھر نہ پہنچنے پر شکایت درج کروائی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے لاشیں کرشنا دریا میں پھینک دی تھیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق17 سالہ لڑکی اور اس کے 22 سالہ دوست کی تلاش تاحال جاری ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.