لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماملک شکیل اعوان نے کہاہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) پراعتماد کرتے ہیں اورضمنی انتخابات میں سیاسی مخالفین کو خواہش کے مطابق کامیابی نہیں ملی۔ کہ پی ٹی آئی کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ صرف2 ماہ بعدہی سونامی الٹاچلنا شروع ہوگیا۔ اے این پی نے ثابت کیاہے کہ اگر اس کو الیکشن میں کھل کرسامنے آنے کاموقع ملتا تو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی۔ این اے ون میں پی ٹی آئی کو 60 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل تھی لیکن اب صورتحال بالکل تبدیل ہوچکی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاکہ کراچی کے علاقے کورنگی میں دھماکاافسوسناک ہے۔ اس وقت رینجرزاور پولیس دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ یہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے مگر فورسزکے حوصلے بلند ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنمافیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پی ٹی آئی ہویا پیپلز پارٹی، دونوںباہر بھی جیتی ہیںلیکن ن لیگ صرف پنجاب میںجیتی ہے۔ پاکستان کوبھارت کی طفیلی ریاست بنانے کے لیے ن لیگ کو لایا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.