ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران معمولی کمی

ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران اعشاریہ صفر ، تین فیصد کی معمولی کمی ہوئی تاہم کم آمدن طبقے کے لئے ہفتہ وار مہنگائی میں اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔

اسلام آباد:) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں انیس روپے فی کلوگرام کی کمی ہوئی۔ انڈے، پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی ، گھی، دال مسور اور چینی سمیت چودہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ پیاز، آلو، زندہ مرغی، دال مونگ، دال ماش، گندم اور بکرے کے گوشت سمیت پندرہ اشیاء میں اضافہ ہوا۔ –

تبصرے بند ہیں.