صہیب، وہاب، اظہر یا حفیظ، نئے ون ڈے کپتان کے نام پر غور

لاہور…….صہیب، وہاب،اظہر یا حفیظ؟ کرکٹ بورڈ قومی ون ڈے ٹیم کے لیے نئے کپتان کے نام پر غور کر رہی ہے؟ کرکٹ کے تجزیہ کار اور سابق کھلاڑی، مختلف کھلاڑیوں کو کپتان بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ کون بنے گا پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان؟ معروف کرکٹ تجزیہ کار عالیہ رشید کہتی ہیں کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے لیے محمد حفیظ مناسب رہیں گے۔ سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ اگر سرفراز اور وہاب کو نہیں تو پھر اظہر علی کو کپتان بنا دیا جائے۔ تپسوی مہاراج نے کہا سرفراز دھوکا دے گا، مگر سرفراز نے دھوکا نہیں دیا، سکندر بخت کہتے ہیں، نیا کپتان بھی سرفراز کو بننا چاہیے، ادھر رمیز راجا چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم کا نیا راجا وہاب ریاض کو بنایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.