عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

یمن میں سیاسی بحران کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

نیو یارک:یمن میں باغیوں کے حملوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں تیل پیدا کرنے والے عرب ملکوں میں پیداوار متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے مئی کے سودے ایک ڈالر ستر سینٹ اضافے سے انچاس ڈالر اکیس سینٹ فی بیرل میں ہوئے۔ دوسری جانب یورپی بنچ مارک برینٹ آئل کے مئی کے سودوں میں ایک ڈالر سینتیس سینٹ اضافہ ہوا اور قیمت چھپن ڈالر اڑتالیس سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

تبصرے بند ہیں.