صنم ماروری نے ثمر قند فیسٹیول میں یونیسکو ایوارڈ حاصل کرلیا

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ صنم ماروی ازبکستان میں منعقدہ ’’ ثمرقند فیسٹیول‘‘ میں بہترین گائیکی کا ’’ یونیسکوایوارڈ ‘‘ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔ فیسٹیول میں 80 ملکوں نے حصہ لیا جن میں نیپال ، بھٹان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، ایران، ملائیشیا، جرمنی، فرانس، ہالینڈ، چائنہ، روس، کوریہ، افغانستان، لبنان، اٹلی، ساؤتھ افریقہ، وینزویلا سمیت دیگرممالک کے فنکار شامل تھے۔ چارروزتک جاری رہنے والے فیسٹیول کے دوران ازبکستان کے مختلف مقامات پر منعقدہ پروگراموں میں فنکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا جس پرحاضرین کی بڑی تعداد نے فنکاروں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پرصنم ماروی نے اپنے روایتی انداز کے ساتھ صوفیاء کرام کا کلام پیش کیا اور حضرت شہباز قلندر کی دھمال پیش کی جس پر ہال میں موجود سیکڑوں لوگ جھومنے لگے۔اس دوران جیوری کے اراکین جوفنکاروںک ی پرفارمنس کاجائزہ لے رہے تھے نے صنم ماروی کی پرفارمنس کو فیسٹیول کی سب سے زبردست پرفارمنس قراردیتے ہوئے انھیں ’’ یونیسکوایوارڈ‘‘ سے نوازااورخصوصی سند بھی دی۔ اس موقع پرفون پرگفتگوکرتے ہوئے صنم ماروی نے بتایا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنے بڑے فیسٹیول میں بہترین گلوکارہ کاایوارڈ مجھے ملے گااورمیری پرفارمنس سے پاکستان کا پرچم دیارغیرمیں بلند ہوگا۔ میرے لیے یہ وہ تاریخی لمحہ ہے جس کوکبھی نہیں بھلا سکتی۔ دنیا کے 80 ممالک کے فنکار اپنے کلچرکی عکاسی کرتے ہوئے فیسٹیول میں پرفارم کررہے تھے۔رمیں نے بھی اپنے خوبصورت کلچرکوپیش کرتے ہوئے صوفیاء کرام کا کلام پیش کیا جس پرلوگوں کی جانب سے ملنے والارسپانس دیدنی تھا۔ خاص طور پر جب قلندری دھمال پیش کی توہال میں موجود ہر شخص جھوم رہا تھا۔ انھوں نے کہا جس وقت ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تو میرے نام سے پہلے میرے پاک وطن پاکستان کا نام پکارا گیا۔ اس موقع پر میری آنکھیں نم تھیں، یہ خوشی کے آنسو تھے اور میں اپنے پروردگار کا شکر ادا کررہی تھی کہ اس نے مجھے دیار غیر میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے قابل بنایا۔ واضح رہے کہ صنم ماروی وطن گزشتہ شب وطن واپس پہنچ چکی ہیں اوراب اپنی معمول کی فنی سرگرمیوں میں حصہ لینگی۔

تبصرے بند ہیں.