صنعا میں مساجد میں بم دھماکے ، اکتیس افراد ہلاک

حملہ اس وقت کیا گیا جب مسجد میں رمضان کے سلسلے میں نماز ادا کی جا رہی تھی ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

صنعا ) یمن کے دارالحکومت صنعا میں بم دھماکوں میں اکتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ، شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ حکام کے مطابق صنعا میں دو مساجد پر اس وقت بم حملے کئے گئے جب وہاں ماہِ رمضان کے آغاز پر مغرب کی نماز ادا کی جانے والی تھی ۔ اس کے علاوہ دو کار بم دھماکے حوثی باغیوں کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال ہونے والی ایک عمارت کے باہر کئے گئے ۔ دوسری جانب داعش کی جانب سے آن لائن جاری ہونے والے بیان کے مطابق چار کار بم حملوں میں دو عبادت گاہوں ، ایک مکان اور حوثی باغیوں کے ایک دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.