پیپلزپارٹی کا بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصل

کراچی ()پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قائم علی شاہ کی جگہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی بھی تجویز دی ہے۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ سے الیکشن لڑا کر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا جبکہ یہ تجویز بھی دی گئی کہ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنا کر صوبے میں پارٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے اپنے بیٹے کی سیٹ این اے 195 رحیم یار خان سے بلا ول کو منتخب کرانے کی پیش کش کی تاہم بعد میں فیصلہ ہوا کہ انہیں بینظیر بھٹو کی آبائی سیٹ سے ہی میدان میں اتارا جائے ۔ اجلا س میں پنجاب میں بھی پارٹی کو مضبوط کرنے کا معاملہ زیر غور آیا جبکہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ گھبرانے والے نہیں ، پیپلزپارٹی کی دوبارہ صف بندی کی جائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.