Latest National, International, Sports & Business News

صدر کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی تعیناتی کی منظوری

صدر مملکت عارف علوی نے سکندر سلطان راجہ کی بطور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔سکندر سلطان راجہ کے بطور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی منظوری کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ، سکندر سلطان راجہ 5 سال کے لئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیے گئے ہیں۔صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کے ممبران تعینات کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔وزارت پارلیمانی امور نےممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نثار درانی سندھ اور شاہ محمود جتوئی بلوچستان سے رکن ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.