صدر کیخلاف شہباز شریف کے الزامات بے بنیاد ہیں،ایوان
اسلام آباد: صدر زرداری کے خلاف شہباز شریف کے الزامات ایوان صدر نے مسترد کردیئے،فرحت اللہ بابر کہتے ہیں بیورو کریسی میں تقررو تبادلوں میں صدر کا کوئی کردار نہیں۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے سابق وزیرراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے صدر آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے، فرحت اللہ بابر کاکہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کاوفاقی اور صوبائی بیورو کریسی میں تبادلوں سے کوئی تعلق نہیں،نگراں حکومت تقرریوں اورتبادلوں میں مکمل بااختیار ہے،نگران حکومت نے تمام تقرر وتبادلے ایوان صدر کی مداخلت کے بغیر کئے،شہباز شریف کابیان بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.