صدر کا خطاب: جمہوری وطن پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں کا مظاہرہ

اسلام آ باد: صدرآصف زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پراسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے موجود جمہوری وطن پارٹی کے سیکڑوں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے جانے کوشش کی تاہم انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں نے انھیں شاہراہ جمہوریت سے آگے جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر نوابزادہ گہرام بگٹی کی قیادت میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انھیں فوری طور پر اپنے آبائی علاقے میں جانے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن کے دوران نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد ہزاروں بلوچ عمائدین کو اپنے علاقوں سے بے دخل کر دیا گیا تھاجس کے خلاف جمہری وطن پارٹی نے آخری وقت پر حالیہ انتخابات کا بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا اور سیکڑوں کارکنوں سمیت دارالحکومت میں جمع ہو کراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تبصرے بند ہیں.