صدر مملکت نے قومی اسمبلی کااجلاس 16اکتوبرکو طلب کرلیا

مہنگائی اور موجودہ صورتحال پر گرما گرم بحث کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کااجلاس 16اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ16 اکتوبر 2020 بروز جمعہ المبارک شام ساڑھے بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی اور موجودہ صورتحال پر گرما گرم بحث کا امکان ہے جبکہ اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی اراکین کی جانب سے بھرپور جواب دیئے جانے کا امکان ہے ۔

تبصرے بند ہیں.