صدر بنتے ہی مسلمانوں پر پابندی کا خاتمہ کروں گا، جو بائیڈن

ٹرمپ نے اہم عہدوں پر اسلاموفوبیا پھیلانے والوں کی تقرری کی ،خطاب

واشنگٹن(این این آئی)ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ صدر کے عہدے پر آنے کے پہلے دن ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے مسلمانوں پر پابندی کو کالعدم قرار

دیں گے اور ایسے اقدامات کی وجہ سے ہونے والے معاشرتی نقصانات کو ختم کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ شراکت کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی مسلمانوں کی وکالت کرنے والی تنظیم انگیج ایکشن سے خطاب میں سابق نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت مسلمان سب سے پہلے حملوں کا شکار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الفاظ، اپنی پالیسیوں، اپنی تقرریوں اور اپنے کاموں کے ذریعے پورے ملک میں نفرت کے شعلوں کو جنم دیا ہے، میں پہلے عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی مسلمانوں پر پابندی کو کالعدم کردوں گا۔جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ محکمہ دفاع اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) میں اہم عہدوں پر اسلاموفوبیا پھیلانے والوں کی تقرری کی ہے۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں مسلمان برادریوں نے سب سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقلیتی گروپوں پراس ناکارہ مسلمانوں پر پابندی کے ساتھ حملہ محسوس کیا تھا۔جو بائیڈن نے عہد کیا کہ وہ کانگریس کے ساتھ نفرت انگیز جرائم کی حوصلہ شکنی اور حکام کے ذریعہ مذہبی اور نسلی تبلیغ کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی پر کام کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.