صحرائے عرب میں’’نائٹ ٹیسٹ‘‘ کا میلہ سجے گا

 لاہور: متحدہ عرب امارات میں پہلی بار نائٹ ٹیسٹ کا میلہ سجایا جائے گا، ویسٹ انڈیز نے ستمبر میں ’’پنک بال‘‘ سے کھیلنے کی پاکستانی پیشکش قبول کرلی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کیلیے مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانے والے مقابلوں کو ضروری خیال کررہی ہے، اس طرز کے مقابلوں کے فروغ کیلیے بھرپور مہم بھی شروع کی جاچکی ہے،  صف اول کی ٹیموں کی خاص طور پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ پنک گیند سے میچز بھی اپنے شیڈول میں شامل کریں،اس سلسلے کا پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جاچکا ہے جس میں میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی تھی، پاکستان بھی نائٹ ٹیسٹ کے فروغ کی مہم میں شامل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اس کے چند تجربات کرچکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.