یوروکپ؛ ہنگری، بیلجئم اور پرتگال کی فٹبال ایسوسی ایشنز پر فرد جرم عائد

پیرس: یورپیئن فٹبال ایسوسی ایشن نے یورو کپ 2016 کے تماشائیوں کی جانب سے ہلڑ بازی کرنے اور میچ میں رخنہ ڈالنے پر ہنگری، بیلجیئم اور پرتگال کی فٹبال ایسوسی ایشنز پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

فرانس میں جاری یورو کپ 2016 میں شریک ممالک کے شائقین کی جانب سے نقص امن کا باعث بننے اور میچ خراب کرنے کے الزام میں یورپین فٹبال ایسوسی ایشن ایسے ممالک کی فٹبال ایسوسی ایشنز پر فرد جرم عائد کردی جن ممالک کے شائقین پر ہنگامہ آرائی کے الزامات لگائے گئے ہیں ان میں ہنگری، بیلجیئم اور پرتگال شامل ہیں جب کہ اس سے قبل روس کی فٹبال یونین پر ڈیڑھ لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.