شین وارن پر پھر سے ’محبت‘ کا بھوت سوار

لندن: آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹار شین وارن کو پھرسے ’محبت‘ ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹار شین وارن ان دنوں ایک اور نا معلوم لڑکی کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں جوکہ عمر میں ان سے کہیں چھوٹی ہیں، چند روزقبل ان کی مذکورہ لڑکی کے ساتھ سینٹرل لندن میں ایک جگہ کھینچی گئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ سرعام محبت کے اظہار میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح ر ہے کہ وارن کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اوردو بیٹیاں شامل ہیں جب کہ ان کے بیٹے جیکسن کی عمر اس وقت 15 برس ہے۔

تبصرے بند ہیں.