صحافیوں کی فیملیز کیلیے ڈرامہ ’’میں تیری دیوانی‘‘ کا خصوصی شو

لاہور: لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی اورسٹیج ڈراموں کی پروڈیوسر شاہدہ پروین کے تعاون سے کونسل ممبران اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی ڈرامہ شو ’’میں تیری دیوانی‘‘ناز تھیٹر میں دکھایا گیا ۔ جس کے ہدایت کار ڈاکٹر اجمل ملک تھے۔ شو میں پریس کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز نے کثیرتعداد میں شرکت کی اورفنکاروں کوخوب داد دی۔ واضح رہے کہ خصوصی ڈرامہ شو کا اہتمام جوائنٹ سیکریٹری لاہور پریس کلب فرزانہ چوہدری نے کیا تھا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر توانائی اور معدنیات شیرعلی تھے۔ جب کہ ڈرامہ میں امان اللہ، ناصر چنیوٹی اور سلیم البیلا نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں سپراسٹارماہ نور‘ نادیہ علی‘ عابدہ بیگ، اکرم اداس ‘ شاہد خان‘ سرفراز وکی‘ کاشف پرنس، دیا علی ودیگر شامل تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر شیر علی نے کہا کہ ’’فنکار لوگوں کے چہروں پر ہنسی لانے والے وہ مسیحا ہیں جن کے بارے میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ وہ لائف سیونگ فنکارانہ صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ وہ دکھی اور پریشان لوگوں کو اپنی فنکاریوں سے لبھا ان کوتازہ دم کر دیتے ہیں۔ ڈرامہ کے اختتام پر صوبائی وزیر توانائی اور معدنیات شیر علی، صدر ارشد انصاری اور جوائنٹ سیکریٹری نے فرزانہ چوہدری نے فنکاروں کو شیلڈز پیش کیں۔ صدر ارشد انصاری نے فنکاروں کے کام کو سہراہا اور کامیاب شو پر گورننگ باڈی کو مبارک باد دی۔

تبصرے بند ہیں.