صباقمر کی بالی ووڈ فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھادی گئی

ممبئی: 

بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صباقمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کی نمائش باکس آفس پر تصادم کے باعث ایک ہفتہ آگے بڑھادی گئی۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ اسٹار عرفان خان کے مدمقابل فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے جارہی ہیں جب کہ دونوں اسٹارز کی فلم 12 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے لیکن اب اچانک ہی فلم کی نمائش کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.