شہزاد اکبر، خسرو بختیار ہمارے ماتھے پر کلنک اور برا نشان ہیں: اعظم سواتی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے اپنی ہی پارٹی کے 2 رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نجی ٹی وی کے نمائندہ  سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اور خسرو بختیار ہمارے ماتھے پر کلنک اور برا نشان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خدا کے فضل سے وہ ہمارے ساتھ سے ہٹ گئے ہیں، ہم یقینی بنائیں گے کہ ایسے افراد کو ٹکٹ نہ دیں۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ایسے افراد کو اپنی صفوں میں شامل نہیں کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.