شہزادی کیتھرین نے بیٹے کیلیے آیا رکھنے کی تجویز مسترد کر دی

بر طانوی شہزادی کیتھرین اپنے نومولود بیٹے کی دیکھ بھال خود کرتی ہیں ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادی کیتھرین کہتی ہیں کہ ان کے بچے کی دیکھ بھال میں ان کے والد ین انکی مدد کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اسکے لیے اب ان کے والدین شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کی لندن میں قیام گاہ کینسنگٹن پیلس میں منتقل ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ کینسنگٹن پیلس میں اس وقت مرمت کا کام جاری ہے جہاں شہزادی کے والدین کو پیلس کے احاطے میں ایک گھر فراہم کیا جائے گا جس کے ڈیزائننگ میں خود شہزادی کیتھرین نے بھی حصہ لیا۔ دوسری جانب برطانوی خواتین انٹرنیٹ پر شہزادی کو بچے کے لیے آیا رکھنے کا مشورہ دے رہی ہیں جبکہ ماہرین نفسیات کا موقف ہے کہ آیا کی خدمات بچے کے ڈیڑھ سال کے ہوجانے کے بعد حاصل کرنی چاہئیں تاکہ بچہ اپنی زندگی کی شروعات میں اپنے والدین اور عزیزوں کو دیکھے اور انھیں پہچاننے کا عادی ہو جائے۔

تبصرے بند ہیں.