Latest National, International, Sports & Business News

شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا، شہباز گل کی ضمانت منسوخ کی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ضمانت کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی، شہباز گل نے سلامتی کے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ہے۔حکومت نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کا 15 ستمبرکا شہباز گل کو رہا کرنے کےحکم کا جائزہ لے کر اسے کالعدم قرار دے۔

تبصرے بند ہیں.