شکیرا کے فیس بک پرستاروں کی تعداد دس کروڑ ہوگئی

کولمبئین گلوکارہ نے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنا مداح بنا لیا ،گینز بک نے بھی ریکارڈ تسلیم کر لیا

کولمبیا () فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جہاں جرمنی نے جیتا وہیں ایونٹ سے شہرت پانے والی پاپ سٹار شکیرا نے پوری دنیا کے دل جیت لیے گلوکارہ کے ریکارڈ دس کروڑ فیس بُک پرستاروں نے گنیز بُک آف ریکارڈ کو بھی اپنا مداح بنا لیا سوشل میڈیا پر لائیکس کی دوڑ کسی مقابلے سے کم نہیں اور یہ ریس کولمبین پاپ سٹار شکیرا نے جیت لی ہے فٹبال ورلڈکپ 2010 ء کے واکا واکا سے شہرت پانے والی گلوکارہ کی سات سالہ فیس بُک کہانی بھی دلچسپی سے خالی نہیں شکیرا نے برازیل میں سجنے والے فٹبال میلے میں ’’لالا لالا لا‘‘ گا کر لوگوں کے دل جیت لئے فٹبال کا راج جرمنی کو مل گیا اور فیس بُک پر زیادہ لائیکس کا تاج گلوکارہ شکیرا کے سر سج گیا ہے ،اس اعزاز پر گلوکارہ نے اپنی ادا سے اپنے پرستاروں کا شکریہ بھی ادا کیا –

تبصرے بند ہیں.