واشنگٹن(پی این پی)حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ تاحال اپنی ہار تسلیم کرنے کو تیار نہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے دھاندلی کے الزام لگا کر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو امریکی الیکشن کی تاریخ میں ایسا دوسری بار ہوگا۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ الیکٹرول ووٹوں کی تعداد کے حوالے سے بڑی ریاستوں میں نتائج کو رکوانا چاہتے ہیں تاکہ سال2000کے انتخابات والی صورتحال پیدا کی جاسکے۔سال 2000 کے انتخابات میں بظاہر ڈیموکریٹ امیدوار الگورکی جیت یقینی تھی مگر جارج ڈبلیو بش اس معاملے کوسپریم کورٹ میں لے گئے،جہاں پانچ ہفتوں کی قانونی لڑائی کے 4/5کے اکثریتی فیصلے کے بعد جارج بش کو فاتح قراردیدیا گیا، تاہم ان انتخابات کو امریکا کی حالیہ تاریخ کے متنازع ترین انتخابات سمجھا جاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.