شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ کی خبرسوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: 

معروف بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ان کے شوہر بھی سکتے میں آگئے۔

بھارتی  ڈرامے ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ  شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ  نے مداحوں میں سنسنی پھیلادی اور ان کے مرنے کی افواہ  تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کے شوہر بھی سکتے میں آگئے اور میڈیا نمائندوں کی جانب سے رابطے کرنے پران کے شوہر راجہ چوہدری بھی تذبذب کا شکار رہے لیکن اہلیہ سے فون پر رابطہ کرنے کے بعد خبرکو افواہ قرار دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.