شوہر کو دوسری شادی کا سرپرائز‘ پہلی بیوی کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنادیا

رحیم یارخان:شوہر کو دوسری شادی کا سرپرائز ۔ پہلی بیوی کی درخواست پر ڈگری کی رقم ادا نہ کرنے پر فیملی کورٹ نے ایک سال کی سزا سنا دی۔ جیل بھجوا دیا گیا۔تفصیل کے مطابق بستی کریم بخش کی رہائشی عالیہ سعید نے اپنے شوہر بستی گل بہار کے رہائشی سعید احمد کے خلاف فیملی کورٹ میں خرچہ نان ونفقہ کا مقدمہ جو کہ ڈگری ہوچکا تھا ۔اسی دوران شوہر سعید احمد نے دوسری شادی بھی رچا لی جس کا علم پہلی بیوی عالیہ سعید کو ہوا تو اس نے عدالت کو بتایا کہ خرچہ نان ونفقہ دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں جبکہ دوسری شادی کے لیے اس کے پاس پیسے ہیں ۔عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر خانپور کے بیلف ریاض احمد نے مخبری پر مدیون سعید احمد کو گرفتار کر کے امتیاز احمد بیلف کے ہمراہ اسپیشل فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں پیش کیا جہاں مدیون نے ڈگری کی رقم 30 لاکھ نہ دے سکنے کا عذر پیش کیا جس پر فاضل جج ندیم اصغر ندیم نے شوہر سعید احمد کو ایک سال کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

تبصرے بند ہیں.