شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے پر غور کیا جا رہا ہے: جان کیری

جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ ینگ بیانگ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے شمالی کوریا پر پُر تشدد کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا۔

سیول: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کیخلاف مزید پابندیاں لگانے پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ بات چیت شروع کرنے کیلئے اپنے ایٹمی پروگرام کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات نہیں کر رہا۔ جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ ینگ بیانگ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شمالی کوریا پر پُر تشدد کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا اور جنوبی کوریا کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی۔ –

تبصرے بند ہیں.