شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کا حملہ ، 5 ہلاک 1 شہید

Paramilitary soldiers patrol Shabqadar, north of Peshawar November 12, 2008. A suicide car-bomber killed three Pakistan soldiers and wounded four in an attack on a military camp in the northwestern town of Shabqadar, 35 km (20 miles) north of Peshawar and close to the Mohmand tribal region. REUTERS/Stringer (PAKISTAN)

پشاور (بیورو رپورٹ)شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 10 کلومیٹر دور ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ میران شاہ میں ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں پاک فوج کا ایک حوالدار شہید جبکہ 3 جوان زخمی ہوگئے، شہید حوالدار اکبر حسین خان کی عمر 43 سال اور تعلق ضلع باغ کے علاقہ دھیرکوٹ سے تھا جبکہ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے بویا چیک پوائنٹ پر بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار اکبر شہید جبکہ اس کے 3 ساتھی زخمی ہوگئے ، رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ زخمی سپاہیوں کی شناخت سعید، یاسر اور شفقت کے نام سے ہوئی، حملے میں شہید حوالدار اور دیگر زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے میران شاہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی نقل و حمل کو دیکھا اور کوئیک ری ایکشن فورس نے جیسے ہی علاقے کا محاصرہ کیا دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے خیبر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ لانس نائیک ارشاد خان نے جام شہادت نوش کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 14 اپریل کو بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں کی نقل و حمل دیکھی جارہی ہے، 11 اپریل کو شمالی وزیرستان میں تحصیل میر علی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 7 عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔8 اپریل کو بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائی کرکے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔اس سے قبل 18 مارچ کو خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے جبکہ 7 دہشت گردوں کو بھی مار دیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.