شمالی وزیرستان میں بویہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

شمالی وزیرستان: میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ رایل نیوز کے مطابق میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی ، واقعے کے وقت چیک پوسٹ پر پاک فوج اور ایف سی کے کئی جوان تعینات تھےجس کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر خودکش حملہ آور کے مزید ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.