شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، 4 افراد جاں بحق

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔  امریکی ڈرون طیارے نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب میران شاہ کے نواحی گاؤں چشمہ میں ایک گھرکو نشانہ بنایا اور دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ اس میں موجود 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تباہ شدہ مکان کے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا۔ واضح رہے کہ 11 مئی کے انتخابات کے بعد پاکستان میں یہ پہلا امریکی ڈرون حملہ ہے، گذشتہ ہفتے امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا تھا کہ ڈرون حملوں ہی کی وجہ سے امریکا دہشتگردوں سے محفوظ ہوا ہے تاہم وہ ڈرون حملوں کی پالیسی پر نظرِ ثانی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.