شلپا شیٹھی کے آئٹم سونگ کی ویڈیو ریلیز

 ممبئی: ڈھائی کلو کے ہاتھ والے ڈائیلاگ سے بالی ووڈ میں منفرد پہچان  بنانے والے ایکشن  ہیرو سنی دیول اور ہرمن بادیجہ کی نئی ایکشن تھرلر فلم ڈشکیائوں کیلئے شلپا شیٹھی کے آئٹم سونگ کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ میور پوری کے تحریر کردہ ” تو میرے ٹائپ کا نہیں ہے ” کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر کنال اور گائیتری گنجا والا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جس کی ویڈیو میں شلپا شیٹھی 70 کی دہائی کی ہیروئنز کا روپ لئے ہیرو ہرمن بادیجہ کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہے۔ ہدایتکار سنم جیت سنگھ تلوار کی اس فلم میں ہرمن اور سنی دیول کے علاوہ ادیتہ پنجولی، عائشہ کھنہ اور پرشنات نریانن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی جرائم کی دنیا میں جستجو بدلے دھوکے اور سسپنس کے گرد گھومتی ہے، جس کا میوزک پلاش مچھل اور سنیسما خانوالکر نے ترتیب دیا ہے۔ ایکشن تھرل اور سسپنس سے بھرپور یہ فلم ڈشکیائوں ایروس انٹرنیشنل کے تحت 28 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.