شردھا کپور اپنا میوزک البم ریلیز کرنے کی تیاریوں میں مصروف

بالی ووڈ کی شوخ چنچل اداکارہ اور گلوکارہ شردھا کپور نے اپنا میوزک البم ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ممبئی: ) شردھا کپور اور موسیقی کا رشتہ نیا نہیں شردھا کی بالی ووڈ میں انٹری بھی میوزیکل بلاک بسٹر فلم عاشقی ٹو سے ہوئی جس کی خوبصورت موسیقی آج بھی شائقین کےکانوں میں رس گھول رہی ہے۔ شردھا نے فلم میں ایک گلوکارہ کا کردار نبھایا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا نے اپنا میوزیکل البم ریلیز کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں جس کے لئے وہ بھارت کے مشہور میوزک ڈائریکٹرز اور کمپنیوں سے رابطے میں ہیں۔ اس سے پہلے بھی شردھا بھارتی فلم  ایک ولن  اور  حیدر  میں اپنی آواز کا جادو چلا چکی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.