شردھا کپور اور اور ادیتیہ رائے کپور بہترین اداکار ہیں، مہیش بھٹ

کراچی: بھارتی فلم ڈائریکٹرمہیش بھٹ نے کہا ہے کہ شردھا کپور اور اور ادیتیہ رائے کپور بہترین اداکار ہیں دونوں نے فلم عاشقی 2 میں اپنی اداکاری سے جان ڈال دی۔ بھارتی فلم ’’عاشقی 2‘‘ اپنے اندازکی منفرد فلم ہے نوجوانوں کوموقع دے کران کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیلی فون پربات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے کام سے مطمئن ہوں اور میری خواہش ہوتی ہے کہ سال میں ایک کام کروں مگر ایسا کروں کہ جو دنیا بھر میں تہلکہ مچادے۔ ایک سوال کے جواب میں بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکار ہندوستان میں معیاری کام کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.