شردھا کپورکیساتھ کام میں کوئی تکلیف نہیں،پراچی ڈیسائی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کا کہنا ہے کہ انہیں شردھا کپورکیساتھ کام میں کوئی تکلیف نہیں تاہم اس حوالے سے تمام باتیں من گھڑت ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کے بارے میں یہ خبریں آرہی تھیں کہ وہفلم’’روک آن2‘‘میں کواسٹار شردھا کپور کے ساتھ کام کرنے میں مشکل محسوس کررہی ہیں اور اسی لیئے سیٹ پر شردھا سے دور بھی رہتی ہیں لیکن ایک انٹرویو میں جب پراچی سے اس حوالے سے پوچھا گیا پہلے تو انھوں نے قہقہہ لگایا پھر بولیں کہ اس قسم کی من گھڑت باتیں وہی لوگ بناتے ہیں جن کے پاس کرنے کو کوئی کچھ نہیں ہوتا۔

پراچی ڈیسائی  کا کہنا تھا کہ اگر اس بات میں تھوڑی سی بھی صداقت ہوتی تو کب کی فلم چھوڑ چکی ہوتیں۔پراچی ڈیسائی نے مزید کہاکہ شردھا کپوربھی جب یہ بات سنیں گی تو ضرور ہنسیں گی۔انھوں نے کہا کہ ہم دونوں کی کیمسٹری بہت ملتی ہے اور مزکورہ فلم میں بھی ہم ایک ساتھ کام کرکے بہت آسانی محسوس کرتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.