شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست منظور کرتے ہوئے 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی اور پولیس کو شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

تبصرے بند ہیں.