شاہ رخ کو متعارف کروانیوالے عزیز مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کوشوبزمیں متعارف کروانے والے معروف ہدایتکارو فلمسازعزیزمرزا نے باقاعدہ طورپرریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انھوں نے شوبز سرگرمیوں کو خیرباد کہہ کر بھارت کے دور دراز علاقوں سمیت دنیا کے حسین مقامات کی سیرکرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں وہ پہلے بھارت کے خوبصورت مقامات کی سیر کرینگے اوراس کے بعد یورپ، امریکہ، افریقہ، کینیڈا، روس اور مڈل ایسٹ کے مختلف ممالک کی سیر پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انٹرویودیتے ہوئے عزیزمرزانے بتایاکہ فلم انڈسٹری میں بہترین وقت گزرا۔ یہاں پرشاہ رخ خان، جوہی چاولہ اورآشوتوش گواریکر سمیت بہت سے اچھے لوگ ملے ۔ یہان پرکام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا اوربہت سی کامیابیاں بھی حاصل کیں۔ اب میں نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے لی اوراب سیروتفریح کرکے زندگی گزارنا چاہتاہوں۔ا نہوں نے بتایاکہ کہ میں نے 1985ء میں اپنے بھائی سعیدمرزا اورہدایتکارکندن شاہ کے ساتھ مل کر پروڈکشن شروع کی۔ جب کہ 1989ء میں پہلی ٹی وی سیریل’’ سرکس ‘‘ ڈائریکٹ کی جس میں شاہ رخ خان اورموجودہ دورکے معروف ہدایتکار آشوتوش گواریکر کو بطور اداکار متعارف کروایا۔ ڈرامے کا رسپانس بہت اچھا رہا لیکن میں نے فلم انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر فلم ’’راجو بن گیا جنٹلمین‘‘ ڈائریکٹ کی۔

تبصرے بند ہیں.