شاہ رخ خان نے ’دھوم 4‘ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: 

بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’’دھوم‘‘ کے چوتھے سیکوئل کے حوالے سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے خاموشی توڑ دی۔ 

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز’’دھوم‘‘ کے تینوں سیکوئل نے بے پناہ کامیابیاں  حاصل کیں، تینوں سیکوئل میں انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے مداحوں کو محظوظ کیا اور اب چوتھے سیکوئل کا اسکرپٹ بھی فائنل ہوچکا ہے۔

2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دھوم‘‘ میں جان ابراہم کو بطور ولن بے حد پسند کیا گیا، 2006 میں فلم کے سیکوئل میں ہریتھک روشن نے ولن کا کردار نبھایا جس نے فلمساز کو تیسرا سیکوئل بنانے پر مجبور کیا مگر 2013 میں ریلیز ہونے والی ’’دھوم 3‘‘ میں بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان ایکشن میں نظر آئے جس نے بالی ووڈ میں اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

تبصرے بند ہیں.