شاہ رخ خان بالی ووڈ کے بہترین ساتھی اداکار ہیں، انوشکا شرما

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کنگ خان کو بہترین کو اسٹار ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

بالی ووڈ میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “رب نے بنادی جوڑی” سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ انوشکا شرما کو انڈسٹری میں 8 سال مکمل ہوگئے۔ فلم کے 8 سال مکمل ہونے پرشا ہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفلم “رب نے بنادی جوڑی” کی کچھ یادیں شئیر کیں اورہدایتکار ادیتیا چوپڑا، انوشکا شرما اور فلم کی کاسٹ کو بھی یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان یادوں کوبھول نہیں پائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.