شاہ رخ اور انوشکا پان کھانے بنارس جا پہنچے

ممبئی: 

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پان کھانے بنارس پہنچ گئے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی آںے والی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں اور فلم کی تشہیر کے لیے بھی کئی جتن کرنے میں مصروف ہیں، فلم کی تشہیر کے لیے شاہ رخ کبھی دبئی میں ہوتے ہیں تو کبھی بھارت کے مختلف شہروں کے دورہ پر تاہم گزشتہ روز شاہ رخ نے فلم کی تشہیر کے لیے انوکھا انداز اپنایا اور بنارس پان کھانے پہنچ گئے۔

تبصرے بند ہیں.