شاہین کی یارکر سے اسپتال پہنچنے والے بیٹر گرباز کا بیان سامنے آگیا

ٹوئٹر پر رحمان گرباز نے میچ کے دوران لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

ٹوئٹر پر رحمان گرباز نے میچ کے دوران لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم سے اب بالکل ٹھیک ہوں اور آنے والے میچز میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

اس سے قبل افغان کرکٹ بورڈ نے بھی گرباز  سے متعلق بیان جاری  کیا تھا جس  میں بتایاگیا تھا کہ ‘گُرباز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیا ہے جب کہ ان کے پاؤں کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی، تاہم توقع ہے کہ گُرباز انگلینڈ کے خلاف ہفتے کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے‘۔

وارم اپ میچ میں پہلے اوور کی پانچویں گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہوگئے۔

بعدازاں گیم ختم ہونے کے بعد شاہین اور بابر گُرباز کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے۔

تبصرے بند ہیں.